معروف کینیڈین کمپنی ون پاسورڈ ہیک، صارفین کا ڈیٹا چوری ہو گیا

cyber attack on candian company1795657917 0


پاس ورڈ محفوظ رکھنے والی معروف کمپنی ون پاسپورڈ پر سائبر حملے میں بعض صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا، ہیکرز نے کمپنی کے ملازم کا گٹ ہب اکاؤنٹ ہائی جیک کرکے سسٹم تک رسائی حاصل کی۔

کمپنی کے مطابق سائبر حملے میں بعض صارفین کے نام، ای میل پتے اور اکاؤنٹ سے متعلق معلومات چوری کی گئی ہیں، تاہم صارفین کے پاس ورڈز محفوظ رکھنے والے انکرپٹڈ والٹس تک ہیکرز رسائی حاصل نہیں کرسکے۔

ون پاسپورڈ نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ 19 نومبر کو ملازم کے گٹ ہب اکاؤنٹ پر غیر مجاز کنٹرول کے شواہد سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ حملہ آور نے اکاؤنٹ کے ذریعے کمپنی کے بیک اینڈ سرورز میں نقصان دہ کوڈ داخل کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کے انتظامی ریکارڈز کا ایک حصہ ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا۔

کمپنی کے مطابق ہیکرز نے نجی سورس کوڈ کی نقول بھی حاصل کیں اور سافٹ ویئر کی تیاری و اجرا کے نظام تک رسائی حاصل کی، جس نظام میں موجود اسناد کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ون پاسورڈ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس سے متعلق غیر متوقع ای میلز، پیغامات یا فون کالز سے محتاط رہیں، کیونکہ چوری شدہ معلومات کو فشنگ یا دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ