بجلی غائب فلائٹس بند!  شدید طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا

news 1795761514 7263



news 1795761514 7263

( ویب دیسک )امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید طوفان نے تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے دوران نظام زندگی درہم برہم کردیا، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 112 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث متعدد درخت اور بجلی کی تاریں گر گئیں، شدید بارش سے ساحلی علاقے بھی زیر آب آگئے، جبکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے مزید درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے خدشات ظاہر کیے۔

امریکی بجلی کی بندش سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق 9 بج کر 56 منٹ تک 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم تھے، جبکہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر یہ تعداد 9 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں پنسلوانیا شامل ہے، جہاں 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے خبردار

نیو جرسی میں ایک لاکھ 79 ہزار، میری لینڈ میں ایک لاکھ 39 ہزار، ورجینیا میں ایک لاکھ 6 ہزار، مسوری میں ایک لاکھ اور نیویارک ریاست میں 68 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

طوفان کے باعث فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا، پروازوں کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ اویئر کے مطابق امریکا سے متعلق 454 پروازیں منسوخ جبکہ 2 ہزار 411 تاخیر کا شکار ہوئیں، واشنگٹن اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈے ان حالات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ، ڈیلاویئر، نیو جرسی، نیویارک اور نیو انگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 50 سے 70 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی یا اس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات کے دوران وسطی بحر اوقیانوس کے ساحلی علاقوں میں موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع تھی، کیونکہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کا رخ نیو انگلینڈ کی جانب ہوگیا تھا۔

مشرقی ساحلی علاقوں کے بعض حصوں میں 25 سے 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا، نیویارک شہر کے محکمہ ہنگامی انتظامات کے مطابق ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہوا اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ان کی رفتار 56 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

 اسے بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر،بڑامطالبہ سامنے آگیا

حکام نے خبردار کیا کہ طوفان کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی تیز ہواؤں اور غیر معمولی بلند سمندری لہروں کے امتزاج سے مشرقی ساحل کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہورہی ہے۔

شدید موسم کے خدشے کے پیش نظر نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر ہونے والی میسیز پریڈ کی 100ویں سالانہ تقریب بھی ملتوی کردی گئی، شدید موسمی حالات کے باعث اس تقریب کو پہلی مرتبہ نئے شیڈول پر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ریاست فلوریڈا میں شدید طوفان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی وفاقی امداد کی منظوری دے دی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ