پاک امریکا شراکت داری کے استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، رضوان سعید شیخ

pakistani ambassador rizwan saeed sheikh1795662867 0


امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

خاندانی میل جول کی مشترکہ اقدار دونوں ممالک کے درمیان دوستی، مہمان نوازی اور اتحاد و یگا نگت کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے یہ بات امریکہ میں یوم شکر گزاری (تھینکس گیونگ) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم شکر گزاری امریکی معاشرے کا ایک نمایاں اور منفرد پہلو ہے جو تمام رشتے داروں اور عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹنے کا پیغام دیتا ہے۔

سفیر رضوان شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ میں یوم شکر گزاری کے موقع پر خاندانی میل جول کی قدیم اور خوبصورت روایت موجود ہے جو کہ پاکستانی عائلی اقدار سے مماثلت رکھتی ہے، یہ مشترکہ اقدار دونوں ممالک کے درمیان دوستی، مہمان نوازی اور اتحاد و یگا نگت کو فروغ دیتی ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم پاکستان اور امریکہ کے مابین 8 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک امریکہ تعلقات تاریخ کے مختلف ادوار میں اتار چڑھاو کے باوجود گزشتہ کئی دہایئوں سے نہ صرف پروان چڑھے ہیں بلکہ مزیدمستحکم ہوئے ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دو طرفہ شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہےجو کہ لائق تحسین و تشکر ہے،پاکستان نے امریکہ -ایران تنازعہ میں قا بلِ اعتماد ثالث کے طور پر کلیدی سیاسی و سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

رضوان شیخ نے کہا کہ پاکستان کو دونوں فریقین کی جانب سے ثالثی کیلئے منتخب کیا جانا اعزازکی بات اور بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،ہماری اعلیٰ قیادت نے نہ صرف ان دونوں ممالک کی قیادت بلکہ دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر سفارتی مشاورت کی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ انہی کاوشوں کی وجہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو کہ مستقبل میں کسی بھی دیرپا اور پُر امن حل کیلئے بنیادی خاکہ اور ڈھانچہ فراہم کرتی ہے،پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن و خوشحالی کے فروغ اور تنازعات کے حل کیلئے اپنی تعمیری خدمات پیش کرتا رہے گا،امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں پاکستانی نژادامریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہنا چاہتا ہوں جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقد ر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ہماری پاکستانی نژادامریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے مابین پُل کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہم ان کی مسلسل محنت ، لگن، سخاوت اور خیر سگالی کے تہہ دل سے شکر گُزار ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ