بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کےبعد وی پی این کا استعمال 70 فیصد بڑھ جاتا ہے، اداکار عمیر رانا

omairrana1795803843 0


مشہور  پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیٹ فلکس سے پاکستانی سیریز کو بلاک کرنے کا مطالبے پر کہا ہے کہ اسٹیٹ ایکٹر اور ایکٹرز میں فرق ہونا چاہیے، جب پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگتا ہے تو بھارت میں  وی  پی این  کے ڈاون لوڈ میں 70 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان کی پہلی  نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہور  پاکستانی اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ بطور اداکار بھارتی اقدام پر  رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی آتا ہے۔

پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کے اقدامات پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام انتہائی افسوسناک ہے، اسٹیٹ ایکٹر اور ایکٹرز میں فرق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹ آخری دھاگے کے طور پر رہ گیا ہے جو ہمیں جوڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ آرٹ انسان کو انسان سے جوڑتا ہے جو بھارت کر رہا ہے ویسا نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا  کہنا تھا کہ چوائس آڈئینس کے ہاتھ میں ہونی چاہیے، میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیموکریسی کو کہہ رہا  ہوں کہ کانٹینٹ میں بھی  ڈیموکریسی ہو نی چاہیے، میں نے  پروپیگنڈا فلم دھریندر نہیں  دیکھی میری  چوائس  تھی میں نے نہیں دیکھی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھارت میں بہت  فینز ہیں،  جب  ہمارے ڈراموں پر پابندی لگی تو بھارت میں وی پی اینس  کے ڈاون لوڈز میں غیر معمولی اضافہ  70 فیصد ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مداحوں کی بات کو غور سے سنتا ہوں، وہ ہم سے بہت  طریقے سے بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   میں اس پاکستانی  نیٹ فلیکس  سیریز  میں  بطور اداکار شمولیت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ