کراچی، محمود آباد میں خوفناک دھماکے کے بعد عمارت منہدم

mehmoodabadblast1795875684 0


کراچی کے علاقے محمود آباد کے مکان میں دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد انبالہ بیکری کے قریب مکان میں دھماکے کے بعد ایک منزلہ عمارت منہدم جبکہ آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی جبکہ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ پر کنٹرول سنبھالا۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی متعلقہ پولیس افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ نے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور باہمی تعاون یقینی، جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے، امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں معاونت کی جائے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع کے  بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ