خیبرپختونخوا میں لگنے والے گورنر راج میں توسیع اور دیگر معاملات پر اہم گفتگو کیلیے حکومتی وفد نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اسحاق ڈار کی صدارت میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔ وفد میں سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وفد سے ملاقات کرے گا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور توسیع پر بھی بات ہوگی کیونکہ 11 دسمبر کو اس کی مدت ختم ہورہی ہے۔

