
(ویب ڈیسک) اسرائیل میں یشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزن کوٹ نے آج رات یسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ ایویگڈور لائبرمین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں شو ڈاؤن سے پہلے آئزن کوٹ کا اپنے حلیف کے ساتھ آخری مشاورت کرنا تھا۔
عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹس کی رپورٹ۔ کے مطابق یشار اور اسرائیل بیتینو پہلے ہی اتحادی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ دراصل لائبر مین آئزن کوٹ کی حکومت سازی کے اصل پلان پر عمل درآمد کے ایک اہم کمپوننٹ میں بنیادی کردار ہیں۔ وہ دو حریدی پارٹیوں کو نیتن یاہو کے اتحاد سے نکال کر آئزن کوٹ کے کیمپ تک لائے اور اس کوشش میں خود اپنے لازمی فوجی سروس کے الیکشن کے اہم نعرے سے ایک قدم پیچھے ہٹ گئے۔
آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے نعرے کے ساتھ اتحاد بنا کر الیکشن لڑا تھا لیکن اب ان کا ایک اہم اتحادی نفتالی بینیٹ انہیں مجبور کر رہا ہے کہ وہ عرب اسرائیلیوں کی حمایت سے حکومت بنانے کی بجائے لیکود پارٹی کے ساتھ "یونٹی حکومت” بنائیں۔
لیکود اور یشار کی قیادت سخت متحارب پوزیشنوں کے ساتھ مذاکرات کے تین سیشن کرنے کے بعد بھی ایک دوسرے سے پہلے دن جتنی ہی دور ہے۔ یشار 7 اکتوبر کی تحقیقات چاہتی ہے، عدلیہ کے اختیارات پر انکروچمنٹ کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور نیتن یاہو کے اتحاد سے بالکل برعکس اصولوں اور طریقوں کے ساتھ کمپیکٹ گورننس سے حکومت چلانا چاہتی ہے۔ اس کے عزائم اسے لیکود کے ساتھ اتحاد سے روکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایرانی ریال کی قیمت میں ایک دن میں ہولناک کمی، ڈالر 30 لاکھ ریال کا ہو گیا
آئزن کوٹ کل صبح بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کی ضرورت اس لئے پیش آ رہی ہے کہ نیتن یاہو نے نام نہاد "یونٹی گورنمنٹ” بنانے کے لئے خود وزیراعظم بننے کی شرط سے پیچھے ہٹ کر پیشکش کی ہے کہ ڈھائی سال کے لئے آئزن کوٹ وزیراعظم بن جائیں۔آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اس پیش کش کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے ان کے ساتھ خود ملاقات کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لیکود اور یشار کے نمائندے تین ملاقاتیں کر چکے ہیں جن میں بظاہر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
یہ بھی پڑھیئے: مغربی کنارے میں آبادکاروں کا ایک اور حملہ، 9 گرفتار

