کراچی:
ملیر ماڈل کالونی کے علاقے کاظم آباد عمر بن خطاب مسجد کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لایا گیا۔
چھیپا حکام مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ معاویہ کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او ماڈل کالونی دلشاد خان نے بتایا کہ فوری طور پر پولیس کے پاس جائے وقوعہ سے متعلق مکمل پتہ نہیں ہے اور نہ ہی اسپتال سے پولیس کو کوئی انٹری کرائی گئی۔
تاہم پولیس اپنے طور پر جائے وقوعہ کی لوکیشن کو تلاش کر رہی ہے جس کے بعد ہی مزید معلومات اور واقعے کی نوعیت کا پتہ چل سکے گا۔

