اسرائیل میں نیتن یاہو کو معافی دینے اور اتحاد کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

news 1795906296 7184



news 1795906296 7184

(ویب ڈیسک)   بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے  کی مخالفت میں مظاہرین نے ہفتے کی شام سبت ختم ہونے کے بعد راعانہ میں بی یاخد  B’Yachad  کے چئیرمین نفتالی بینیٹ کے گھر کے باہر  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ احتجاج اس وقت ہوا جب نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ یاشار کی سربراہی گاڈی آئزن کوٹ کو ایک ریوالونگ حکومت میں "پہلی باری” دینے کے لیے تیار ہوں گے –  اس نام نہاد اتحاد کیلئے نفتالی بینیٹ اپنے انتخابی وعدوں کے برعکس جا رہے ہیں اور  اپنے کچھ اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود  نیتن یاہو کو معاف کر دینے اور لیکود پارٹی کے ساتھ اتحادی کر کے حکومت بنانے پر زور دے رہے ہیں۔

چینج بلاک کی تمام چار پارٹیوں نے الیکشن لیکود پارٹی اور نیتن یاہو کے خلاف نعروں کی بنیاد پر لڑا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  آئزن کوٹ نیتن یاہو کو ساتھ بیٹھنے کی جگہ دیں گے یا نہیں؟ آج ملاقات سے پہلے ضروری مشاورت

آج شام نفتالی بینیٹ کے گھر کے سامنے احتجاج ہوا تو کچھ مظاہرین نے ایسے نشانات اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا: "اب ایک یہودی-عرب حکومت”۔ مظاہرین نے عبرانی، عربی، روسی، امہاری اور یدش زبانوں میں بھی لکھے ہوئے جملے، "سب کے لیے ایک حکومت”  کےپلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی ریال کی قیمت میں ایک دن میں ہولناک کمی، ڈالر 30 لاکھ ریال کا ہو گیا 

یہ بھی پڑھیئے:  مغربی کنارے میں آبادکاروں کا ایک اور حملہ، 9 گرفتار

احتجاج کے لئے جمع ہونے والے مظاہرین کے قریب  وین پر نصب ایک بل بورڈ نفتالی  بینیٹ کو متنبہ کر رہا تھا: "ہمیں فروخت نہ کریں۔”

پروشلم میں الگ احتجاج

یروشلم میں بھی کنیسیت کے قریب لیکود کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کرنے والا بیک وقت احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مغربی کنارے میں آبادکاروں کا ایک اور حملہ، 9 گرفتار  





Source link

متعلقہ پوسٹ