کراچی؛ سیاسی جماعت کی ریلی، ریڈزون اور اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند

road block1795973330 0



کراچی پولیس نے ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے سبب شہر میں ریڈ زون سمیت اہم مقامات کے اطراف شاہراہوں کو سیکیورٹی خدشات کے سبب  کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تاہم لیاری ایکسپریس وے، نیشنل اور سپر ہائی وے کھلی رہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ پر آئی جس کی وجہ سے پی آئی ڈی سی چوک، عبداللہ ہارون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا معمولی دباؤ رہا۔

قبل ازیں پولیس نے ریڈ زون میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے تھے، گورنر ہاؤس سے میٹروپول، شاہراہ فیصل ایف ٹی سی کے مقام پر بھی کنٹینرز لگا کر راستےبند کردیے گئے، اسی طرح فوارہ چوک کی جانب تھانہ گلی آنے جانے والے دونوں اطراف ایوان صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند رہا، دین محمد وفائی روڈ آنے جانے والے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہی۔

ملیر ندی برج جانب شہر مین نیشنل ہائی وے روڈ سیکیورٹی کے باعث ٹریفک کے لیے بند کیا گیا، ٹریفک کو قائد آباد چوک سے داؤد چورنگی کی طرف بھیجا گیا، بسم اللہ چوک جانب سبمرین انڈر پاس داؤد پوتا روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور ٹریفک کو لکی اسٹار سگنل کی طرف بھیجا گیا۔

اسی طرح سروان ہوٹل کی جانب شاہراہ فیصل راجا غضنفر علی روڈ بند کر کے ٹریفک کو مرینہ سگنل کی طرف بھیجا گیا، ریکس سینٹر جانب آواری ٹاور فاطمہ جناح روڈ بند کر کے ٹریفک کو فوارہ چوک کی طرف بھیجا گیا، نمائش ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی جانب خداداد کالونی شاہراہ قائدین روڈ ٹریفک کے لیے بند رکھی گئی، گرو مندر سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی کی طرف اور کیپری چوک سے آنے والی ٹریفک کو نمائش سے سیدھا گرومندر کی طرف بھیجا گیا۔

سوسائٹی سگنل جانب نمائش شاہراہ قائدین روڈ بند کر کے ٹریفک کو سوسائٹی برج کے اوپر سے کوریڈور تھری کی طرف بھیجا گیا،  پی پی چورنگی جانب کوریڈور تھری روڈ بند کر کے ٹریفک کو پی پی چورنگی سے عائشہ عزیز روڈ کی طرف بھیجا گیا، آواری ٹاور جانب ریجنٹ پلازہ مین شاہراہ فیصل روڈ بند کر کے ٹریفک کو آواری سگنل سے دائیں جانب فاطمہ جناح روڈ سے کینٹ اسٹیشن، اسکول روڈ سے سی ایس ڈی، کالا پل اور ایف ٹی سی کی طرف بھیجا گیا۔

ریجنٹ پلازہ اوور ہیڈ برج جانب شاہراہ فیصل کٹ بند کر کے ٹریفک کو ریجنٹ پلازہ برج کے اوپر سے جناح کارڈیو ہاسپیٹل کی طرف بھیجا گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آر کیانی چوک سے ہوٹل آواری براستہ فوارہ چوک جانے والے شہری سیدھا سرور شہید روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور لکی اسٹار کا راستہ اختیار کیا۔

کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر زیب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے شہری سب میرین چوک سے بائیں جانب کلب روڈ، پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس یا میٹروپول سے سرور شہید، ہوٹل آواری چورنگی سے بائیں جانب ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ والا راستہ اختیار کیا۔

صدر موبائل مارکیٹ سے کینٹ اسٹیشن براستہ ریکس سینٹر جانے والے شہری زیب النسا اسٹریٹ، ایٹریم لائٹ سگنل سے بائیں جانب لکی اسٹار، ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ، مہران انڈر پاس والے راستے کا انتخاب کیا، کھجور چوک سے فوارہ چوک براستہ ایوان صدر روڈ جانے والی ٹریفک کو آرٹلری میدان تھانے والی گلی سے ایم آر کیانی چوک کی جانب بھیجا گیا۔

ایئرپورٹ آنے اور جانے والے شہریوں کے لیے شاہراہ فیصل دونوں اطراف سے کھلی رہی، حیدرآباد سے کراچی آنے اور کراچی سے حیدرآباد جانے والے شہری شاہراہ فیصل اور جناح ایونیو استعمال کیا، لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے سہراب گوٹھ جانے والے شہریوں کے لیے لیاری ایکسپریس وے کھلا رہا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ زحمت اور تاخیر سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستوں کو اختیار کریں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ