پاکستان کو شکست، سری لنکا ایشیا کپ کے رائزنگ سٹارز

400306 1491402437


ایشین کرکٹ کونسل کے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل میں سری لنکا اے نے اتوار کو پاکستان شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے  میچ میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 50 اوورز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے 60 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، انہوں نے 91 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے لگائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شامل حسین 40 اور کپتان عبدالصمد 33 رنز بناکر نمایاں رہے، روہیل نذیر نے 37 رنز اسکور کیے جبکہ سفیان مقیم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا اے کی جانب سے رویندو فرنینڈو اور گاروکا سنکیت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وانوچا سہان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے 50 اوورز میں 216 رنز بنائے، سری لنکا اے کو کامیابی کے لیے 217 رنز درکار تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ