کراچی کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد مرغی خانہ پل کے اوپر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی عمر 30 سال بتائی جارہی ہے۔
کراچی کی مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ نمبر 2 شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ان کی لاش سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہ گیر تھا، حادثہ موٹر سائیکل سوار کی ٹکر کے باعث پیش آیا، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، ان کی عمر 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او مدینہ کالونی منظور حسین نے بتایا کہ حادثے سے متعلق اسپتال سے کوئی انٹری نہیں موصول ہوئی، بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور ان کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، بلال کالونی پولیس خاتون کی شناخت سے متعلق کوشش کررہی ہے۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جن کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 36 سالہ یاسین عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔
Source link

