کابل (نمائندہ خصوصی) — پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سرحدی سیکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔معاشی روابط کو وسعت دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باقاعدہ روابط جاری رکھنے اور مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور معاشی خوشحالی کے لیے افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ امیر خان متقی نے بھی پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ افغانستان تجارتی اور سیکیورٹی امور میں پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری چاہتا ہے.یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کو باہمی تجارتی رکاوٹوں، بارڈر مینجمنٹ، اور سیکورٹی چیلنجز جیسے امور کا سامنا ہے۔ ملاقات کو خطے میں اعتماد سازی کے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا
متعلقہ پوسٹ
راہول گاندھی کا الیکشن کمیشن پر سنگین الزام: "کرناٹک میں ووٹوں کی خوفناک چوری پکڑی ہے”
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا: "ہم نے کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی خوفناک چوری پکڑی…
چائلڈ پورنو گرافی; امریکہ کی شکایت پر پاکستان سے گرفتار ہونے والا ملزم عدالت میں پیش
کراچی — پاکستانی حکام نے امریکہ کی درخواست پر امریکی بچوں کی نازیبا تصاویر پر مبنی مواد رکھنے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اسپیشل ایجنٹ کرسٹوفر پیٹرسن کی طرف سے مارچ کے اوائل میں درخواست موصول…
کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ، کراچی کے 3 اسپتالوں میں 40 ہزار سے زائد کیس رپورٹ
کراچی: سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ گئے ہیں، جہاں صرف کراچی کے تین بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں میں رواں سال کے دوران ریبیز کے 40 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوری سے اب تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں 16 ہزار، انڈس اسپتال میں 13…
سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا
ایس آئی آر پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ایس آئی آر آرڈر میں واضح طور پر یہ نہیں لکھا گیا تھا کہ اس عمل کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کرنا بھی ہے۔ جسٹس باگچی نے تبصرہ کیا کہ کمیشن نے ایس آئی آر کے لیے وجہ کے طور پر…
کوئٹہ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کا آغاز
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج (جمعہ) سے باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان مہاجرین کی واپسی اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں اور قانون نافذ…

