پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج: کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ناکام رہا

IMG 20260208 WA1416


اسلام آباد/پشاور/ڈیرہ اسماعیل خان — 8 فروری 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ملک بھر میں سابقہ عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی، عوامی مینڈیٹ کی مبینہ چوری، بڑھتی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف "تحریک تحفظ آئین پاکستان” کے پلیٹ فارم سے پرامن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، مختلف شہروں سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکا اور کئی اہم علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
خیبر پختونخوا میں صورتحال خاص طور پر نمایاں رہی جہاں صوبائی صدر جنید اکبر خان اپنے اپنے حلقہ انتخاب (مالاکنڈ) میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کرانے میں ناکام رہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وہاں بازار کھلے رہے اور ٹرانسپورٹ بھی متاثر نہ ہوئی۔
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تاجر برادری نے احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا اور مارکیٹوں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ شہر کے اہم بازاروں میں معمول کی رونق دیکھی گئی۔
پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ یہ احتجاج پرامن طریقے سے عوامی مینڈیٹ کے تحفظ اور آئینی اداروں کی بالادستی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ تاہم، تاجر تنظیموں اور عام شہریوں کی جانب سے محدود شرکت اور بعض علاقوں میں مکمل ناکامی کی اطلاعات نے احتجاج کی تاثیر پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
دیگر شہروں (اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ) سے بھی ملے جلے رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جہاں کہیں جزوی طور پر دکانیں بند ہوئیں تو کہیں مکمل معمول برقرار رہا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ صورتحال ابھی تک واضح طور پر سامنے آ رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ