وائٹ ہاؤس کا سخت اقدام: وال اسٹریٹ جرنل کو اسکاٹ لینڈ کے دورے سے خارج کر دیا گیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) – وائٹ ہاؤس نے معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل (WSJ) کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسکاٹ لینڈ کے دورے کی کوریج سے روک دیا ہے۔ اس اقدام کے پیچھے WSJ کی ایک متنازع رپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے سابق دوست اور مبینہ جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین کو ایک "غیراخلاقی اور شرمناک سالگرہ کا خط” بھیجا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "وال اسٹریٹ جرنل کو اس کے جعلی اور بدنام کن صحافتی رویے کی بنیاد پر اس سفر سے روکا گیا ہے۔”

متعلقہ پوسٹ