دوحا میں پاکستانی آموں کی نمائش، 600 من آم فروخت، 59 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

دوحا (نمائندہ خصوصی) – قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری پاکستانی آموں کی نمائش کو عوام اور سفارتی حلقوں کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ نمائش میں اب تک 600 من سے زائد پاکستانی آم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد اس منفرد ایونٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔یہ نمائش 10 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان سے تازہ درآمد شدہ آموں کی مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آم سے تیار کردہ جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بھی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔نمائش میں اب تک 48 ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ہے جبکہ 70 سے زائد پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہیں۔نمائش کا مقصد نہ صرف پاکستانی آموں کو عالمی منڈی میں متعارف کرانا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔منتظمین کے مطابق نمائش کو توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے اور آئندہ سال اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

متعلقہ پوسٹ