کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی علاقے "تا موئن تھوم” میں جھڑپ ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے اور کم از کم دو عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیائی فوج نے پہلے راکٹ فائر کیے، جبکہ کمبوڈیا کا الزام ہے کہ تھائی فوج نے ان کی حدود میں گولہ باری کی۔
واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔ تھائی لینڈ نے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کمبوڈیائی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا، جبکہ کمبوڈیا نے بھی جواباً تھائی سفارتکاروں کو نکال دیا ہے۔
کمبوڈیا نے تھائی ٹی وی چینلز اور ڈراموں پر بھی پابندی لگا دی ہے، اور کئی سرحدی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ جھڑپ دونوں ملکوں کے درمیان پرانے سرحدی تنازعے کا نتیجہ ہے۔