قاہرہ: مصری ریاست سے منسلک میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی ٹرکوں کا داخلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں، جن میں خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کا سامان شامل ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور اقوامِ متحدہ و دیگر امدادی ادارے فوری امداد کی فراہمی پر زور دے رہے تھے۔
امدادی قافلے کی بحالی کو خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انسانی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔