اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے ) اگست 2025 میں پاکستان کے شہری ممکنہ طور پر یومِ آزادی کے موقع پر مسلسل چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، اگر مقامی سطح پر چہلمِ امام حسینؑ کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس کے اگلے روز، 15 اگست کو چہلمِ امام حسینؑ کی مناسبت سے جمعہ کا دن ہے، جسے وفاقی سطح پر تو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، تاہم صوبائی حکومتیں مخصوص علاقوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کر سکتی ہیں۔اگر چہلم کی تعطیل کا اطلاق ہو جاتا ہے، تو شہریوں کو جمعرات (14 اگست) سے اتوار (17 اگست) تک مسلسل چار دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے — جن میں یومِ آزادی، چہلم، ہفتہ اور اتوار شامل ہیں۔گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق کراچی اور راولپنڈی جیسے شہروں میں چہلم کے موقع پر مقامی تعطیلات دی گئی تھیں، جس کی بنیاد پر اس سال بھی ایسی ہی چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کا آسکر کا سفر حتمی نامزدگیوں کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان کے بعد سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ آیا بھارت کی آفیشل انٹری فائنل فہرست میں جگہ بنا پائی ہے…
کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پیر کے روز کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں مبینہ طور پر وکلا کے ایک گروپ کے حملے میں زخمی ہو گئے، جس کے بعد عدالتی عمارتوں کی سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق رجب بٹ ایک مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ جیسے ہی…
دو نابالغ کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا، یو اے پی اے کے تحت کیس درج
چھتیس گڑھ میں اے ٹی ایس نے دو نابالغ کو حراست میں لیا ہے اور ان کے خلاف آئی ایس آئی ایس کے آن لائن ماڈیول سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں یو اے پی اےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ وجئے شرما نے کہا کہ دونوں نابالغ ایک آئی ایس آئی…
یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
نئی دہلی: یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ فرسٹ…
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینیوں کا جشن
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ مختلف علاقوں میں شہریوں نے نعرے لگائے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر جشن منایا۔عینی شاہدین کے مطابق رات بھر غزہ کی فضا میں تکبیر اور آزادی کے نعرے گونجتے رہے، جب کہ…
سرکار کو ہمارے فون میں اس کا سائبر سکیورٹی ایپ چاہیے، لیکن کیا حکومت کے پاس ہمارا ڈیٹا محفوظ ہے؟
مودی حکومت نے نئے موبائل فون میں سنچار ساتھی ایپ کو لازمی قرار دیا ہے، جسے صارفین ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔ ماہرین اور شہریوں نے اسے پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ سائبر سکیورٹی کی بات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گزشتہ چند سالوں میں کو-ون، آئی سی ایم آر اور دیگر سرکاری ویب سائٹ یا پلیٹ…

