غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ مختلف علاقوں میں شہریوں نے نعرے لگائے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر جشن منایا۔
عینی شاہدین کے مطابق رات بھر غزہ کی فضا میں تکبیر اور آزادی کے نعرے گونجتے رہے، جب کہ کئی مقامات پر نوجوانوں نے آتش بازی بھی کی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ بندی کے اس معاہدے کے نتیجے میں کئی روز سے جاری شدید لڑائی میں وقفہ آیا ہے، جس سے غزہ کے شہریوں نے قدرے اطمینان کا سانس لیا۔
فلسطینی رہنماؤں نے جنگ بندی کو عوامی استقامت اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اصل کامیابی اسی وقت ہوگی جب مکمل آزادی اور اسرائیلی محاصرے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔