محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو پیغام: "بھارت کے خلاف ڈٹ کر کھیلیں، جرمانہ ہوا تو میں ادا کروں گا”

FB IMG 1759058012422 1

دبئی :ایشیا کپ فائنل سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کو بھرپور حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ بھارتی ٹیم کے خلاف ڈٹ کر اور کھل کر کھیلیں، کسی دباؤ میں نہ آئیں۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ اگر کھیل کے دوران کسی موقع پر ضابطے کی خلاف ورزی یا کسی اور وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تو اس کی ادائیگی کی ذمہ داری وہ خود اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صرف اپنی کارکردگی اور جیت پر توجہ دیں، باقی معاملات پی سی بی سنبھال لے گا۔ نقوی کے اس بیان نے ٹیم کے مورال کو مزید بلند کر دیا ہے اور شائقین بھی اس حوصلہ افزا اعلان پر پرجوش ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ڈریسنگ روم میں بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ قوم کی نظریں ان پر جمی ہیں، اس لیے میدان میں غیر معمولی جذبے کے ساتھ اتریں۔

fb img 17590578603697164902521721042080
محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو پیغام: "بھارت کے خلاف ڈٹ کر کھیلیں، جرمانہ ہوا تو میں ادا کروں گا" 3

متعلقہ پوسٹ