وزیراعلیٰ سندھ کی شاہینوں کے لیے نیک تمنائیں

FB IMG 1759063892817 1



کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میچ کے موقع پر قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں آج شاہینوں پر جمی ہوئی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم ہمیشہ کی طرح جذبے، حوصلے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ "آج کا دن شاہینوں کے نام ہے، مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے قوم کو خوشخبری سنائیں گے،” وزیراعلیٰ نے کہا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی بڑے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرسکتی ہیں۔ "ہمارے شاہین نہ صرف دباؤ برداشت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں بلکہ کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کا دن بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے کا دن ہوگا اور پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعاگو ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے جذبات اور خوابوں سے جڑا ہوا ہے، اور آج شاہینوں کو ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا سنہری موقع ملا ہے۔

متعلقہ پوسٹ