ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ چھ میچوں میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہی سلسلہ آج بھی جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔
پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو بھی بیٹنگ کا ہی انتخاب کرتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تنازع کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی، اور روایت کے برعکس آج بھی دونوں کھلاڑی بغیر ہاتھ ملائے میدان سے روانہ ہوئے