:
ٹرمپ کا اعلان — غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع

Screenshot 20251007 180153


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں یرغمالوں کی واپسی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کے حملے روکنا، امدادی سامان کی فراہمی اور اسرائیلی فوج کا ایک مخصوص لائن تک پیچھے ہٹنا شامل تھا۔ ان میں سے تقریباً تمام شرائط پر عمل مکمل ہو چکا ہے، تاہم حماس کی جانب سے چند یرغمالوں کی باقیات کی واپسی ابھی باقی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق اب دوسرا مرحلہ سب سے نازک اور پیچیدہ ہوگا، جس میں غزہ کے مستقبل کے حکومتی نظام کا تعین، امن منصوبے میں تجویز کردہ کثیرالقومی فورس کی تشکیل، اور حماس کے ہتھیار ڈالنے کے معاملات طے کیے جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دوسرا مرحلہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھائیں اور معاہدے کی روح کے مطابق امن کے قیام میں تعاون کریں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق اس مرحلے کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ فریقین ایک دوسرے پر اعتماد بحال کر سکیں اور بین الاقوامی برادری اس عمل کی مؤثر نگرانی کر سکے۔

متعلقہ پوسٹ