ٹاس کے وقت تنازع، سیاست نے کھیل کو بھی لپیٹ میں لے لیا

Screenshot 20250928 194636 1


تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل کے موقع پر کھیل کے بجائے سیاست کا رنگ نمایاں دکھائی دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل سے قبل ٹاس کے دوران ایک غیر معمولی صورتِ حال سامنے آئی، جب انڈین پریزینٹر نے صرف بھارتی کپتان سے بات کی اور پاکستان کے کپتان سے گفتگو پاکستانی پریزینٹر نے کی۔ مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کھیل کے سب سے اہم لمحے میں سیاست کو براہِ راست شامل کیا گیا۔
صورتحال پچلے میچز کی طرح ہی رہی اور دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس عمل نے کھیل کی اصل روح، یعنی اسپورٹس مین اسپرٹ، کو مجروح کیا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر ان کی ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی ہے تو وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وصول نہیں کریں گے۔ ان کے اس مؤقف نے شائقین اور تجزیہ کاروں کے درمیان بحث کو اور بھی تیز کر دیا ہے۔
میچ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ تنازع کھیل کو جنگ کے میدان میں بدلنے کا عندیہ دے رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ