صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری پر پُرسکون جشن

FB IMG 1759073742359




دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس تاریخی مقابلے میں فرحان نے اپنی ففٹی کے بعد بیٹ بلند کر کے شائقین کو جواب دیا۔
ان کا یہ سادہ اور پُرسکون جشن ان کی پچھلی اننگز سے بالکل مختلف تھا، جب ان کے اندازِ مسرت پر سرحد کے اُس پار شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ اس بار انہوں نے متوازن رویہ اختیار کرتے ہوئے صرف شائقین کی داد وصول کی۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے خوب تالیاں بجا کر اپنے کھلاڑی کا حوصلہ بڑھایا، جبکہ ماہرین کرکٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان کا یہ رویہ کھیل کے اصل جذبے یعنی اسپورٹس مین اسپرٹ کی جھلک پیش کرتا ہے

متعلقہ پوسٹ