بھارت نے امریکا کے دباؤ پر روسی تیل کی خریداری کم کرنے کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور اضافی ٹیرف اقدامات کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بھارت نے امریکا کو اشارہ دیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری میں کمی کرے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر بھارت روس سے تیل خریدتا رہا تو اس پر اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔بعد ازاں، روسی تیل کی خریداری برقرار رکھنے پر امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا تھا، جس کے بعد نئی دہلی نے نرم مؤقف اختیار کر لیا۔

متعلقہ پوسٹ