تین ماہ بعد بھارتی فضائیہ کا دعویٰ: پاکستان کے چھ طیارے تباہ کیے

نئی دہلی — بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ قبل ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت مجموعی طور پر چھ طیارے تباہ کیے۔

بھارتی ائیرچیف کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں موجود طیارے بھی تباہ کیے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

پاکستانی حکام نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ سات مئی کی جھڑپ کے فوراً بعد پاکستان نے بھارتی رافیل اور دیگر طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات اور شواہد عام کیے تھے، جن کی تصدیق بعض بھارتی میڈیا رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

پاکستانی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کی کمیونی کیشن ہیک کی گئی تھی اور پائلٹس کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کر لی گئی تھی۔

متعلقہ پوسٹ