اسلام آباد میں مدنی مسجد کا معاملہ حل، علما اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Screenshot 20250819 161631 1

 اسلام آباد (راول ڈیم چوک): مدنی مسجد کے تنازعے پراسلام آباد انتظامیہ اور علما ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ دونوں فریقین نے باہمی مشاورت سے معاہدہ طے کر لیا۔

مدنی مسجد کی تعمیر سی ڈی اے چار ماہ کی مدت میں مکمل کرے گا۔اس عرصے کے دوران مسجد کے موجودہ مقام پر پانچ وقت کی باجماعت نماز کے لیے باقاعدہ ترتیب دی جائے گی۔پچاس مساجد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ایسی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی، یہ محض افواہ ہے۔مستقبل میں اسلام آباد کی مساجد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ علما ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔معاہدے پر جے یو آئی اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز اور اسلام آباد کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف (اے ڈی سی جی) نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ شہر میں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن ماحول قائم رکھنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے

متعلقہ پوسٹ