نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور مبینہ "پاکستانی جاسوس کبوتر” کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ کوڈ شدہ پیغامات لے کر آیا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کبوتر کو سرحدی علاقے سے پکڑا گیا اور اسے پاکستان کے مبینہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبوتر کے پروں اور جسم پر کوڈ شدہ تحریریں اور نشانات موجود تھے جنہیں سیکورٹی ادارے "اہم شواہد” قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے کئی بار اسی نوعیت کے دعوے کیے جا چکے ہیں، جنہیں ماہرین اور تجزیہ کار غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبریں زیادہ تر عوامی توجہ ہٹانے یا سیاسی بیانیہ بنانے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔