23 اگست سے 27 اگست تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے

Screenshot 20250822 133435


فائزہ یونس: (نمائندہ خصوصی پاکستان)
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ 23 اگست سے 27 اگست کے دوران دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق ممکنہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ پوسٹ