ایلون مسک کو ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا

news 1765042321 5083



news 1765042321 5083

(ویب ڈیسک)یورپی یونین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 12 کروڑ یورو جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “ایکس” نے اپنے بلیو بیجز کے گمراہ کن ڈیزائن کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا۔ یہ بیجز 2022 میں ایلون مسک کی کمپنی کی خریداری کے بعد پیڈ فیچر میں تبدیل کیے گئے تھے۔

 یورپی کمیشن نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایکس مشتہرین کی واضح فہرست فراہم کرے۔ تاکہ دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی مہمات کے دوران شفافیت یقینی ہو۔

کمیشن نے کہا کہ “ایکس” یورپی کمیشن کا مطالبہ پورا کرنے میں ناکام رہی۔ اور مزید یہ کہ کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

واضح رہے کہ یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ کے تحت 2 سالہ تحقیق کے بعد عائد کیا گیا ہے۔ تاہم غیر قانونی مواد اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ