اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی، شہروں میں پانی بھرنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، ژوب، لورالائی، خضدار، لاہور، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، چترال، دیر، باجوڑ، گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی اور صوبائی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ:
نشیبی علاقوں سے دور رہیں بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جائیں پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کریں نکاسی آب کا خیال رکھیں
مزید کہا گیا ہے کہ عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں