صدر مملکت نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

Screenshot 20250830 230425


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کو منظوری کے لیے ارسال کیا گیا تھا۔
اس ترمیمی بل کا مقصد پٹرولیم سیکٹر میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کرانا ہے۔ بل کے تحت ریگولیٹری میکانزم کو مزید مضبوط کیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی تلاش، پیداوار اور تقسیم کے عمل میں بہتری لانے کے لیے نئے ضابطے شامل کیے گئے ہیں۔
اس بل سے کے متعلق راۓ دی گئی ہے کہ پٹرولیم ترمیمی بل 2025 سے توانائی کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ پوسٹ