ایشیا کپ دبئی ٹاکرا: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

FB IMG 1757858896718 1



دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
روایتی حریفوں کے اس مقابلے کو شائقین کرکٹ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ گرین شرٹس کا کہنا ہے کہ دبئی کی کنڈیشنز میں بڑا اسکور بنا کر بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ابتدائی اوورز میں وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی جبکہ شام کے وقت ڈیو کا اثر بولرز کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے پاکستانی کپتان نے بیٹنگ کا فیصلہ کر کے اپنے بلے بازوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس تاریخی مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

متعلقہ پوسٹ