پاک–ایران تعلقات کو معاشی فوائد میں بدلیں گے، جام کمال

IMG 20250916 WA0548



تہران (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی تاریخی دوستی کو معاشی شراکت داری میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے۔ وہ تہران میں پاک–ایران بزنس فورم 2025 سے خطاب کر رہے تھے جو پاک–ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ بزنس فورم دونوں ممالک کے عزم کا ثبوت ہے اور دوستی کو ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کرنے کی سمت اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے 17 نئے پروٹوکولز پر جاری مذاکرات، بارڈر مارکیٹس کے قیام، ’’یوران پاکستان‘‘ کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ اور کسٹمز و ٹیرف مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔
جام کمال نے ایرانی کمپنیوں کو نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی ایگریکلچر ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ آئندہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس پاکستان میں جلد منعقد ہوگا۔
ایرانی وزیر برائے سڑک و شہری ترقی فرزانہ صادق نے فورم سے خطاب میں سیلاب سے جاں بحق پاکستانیوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارت 3.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے اور قیادت کے ویژن کے تحت جلد 10 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے فارماسیوٹیکل، انجینئرڈ مصنوعات اور دیگر شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
جام کمال خان نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے قدرتی وسائل، باصلاحیت عوام اور مشترکہ سرحدیں خطے میں اقتصادی ترقی کا نیا باب رقم کر سکتی ہیں۔

img 20250916 wa05472242290180040317521

پاک–ایران تعلقات کو معاشی فوائد میں بدلیں گے، جام کمال 3

متعلقہ پوسٹ