وزیرِاعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ

FB IMG 1758093824015



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع، توانائی کے شعبے میں تعاون، متبادل توانائی کے منصوبے، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اشتراک سمیت خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیرِاعظم اپنے قیام کے دوران ریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

fb img 17580938301077213743019158805028
وزیرِاعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ 3

متعلقہ پوسٹ