صدر ٹرمپ کی اہم سفارتی ملاقاتوں کا اعلان

Screenshot 20250921 123105 1



واشنگٹن – وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیے، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ تنازع، غزہ میں جنگ بندی، توانائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ ملاقاتیں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئندہ چند روز میں طے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ