یورپی یونین کے سفیر کی وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

FB IMG 1758801635879



اسلام آباد: یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر ریمونڈس کاروبلس نے آج وزارتِ انسانی حقوق میں وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔
وزیر قانون نے یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے یورپی یونین کی مسلسل معاونت کو سراہا۔
ملاقات میں "ای یو حقوقِ پاکستان دوم” پروگرام، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق اور آئندہ نومبر میں ہونے والے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے، قریبی تعاون اور مثبت نتائج کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

fb img 1758801643397540453788605866115
یورپی یونین کے سفیر کی وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات 3

متعلقہ پوسٹ