پاک امریکہ بحری تعلقات میں نئی پیش رفت,یو ایس ایس وین ای میئر کا دورۂ پاکستان

FB IMG 1759048643217 1



کراچی: پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر (USS Wayne E. Meyer) نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے جہاز کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس موقع پر فلیٹ کمانڈر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
امریکی کمانڈر نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں سمندری سیکیورٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔ دورے کے دوران مشترکہ مشقوں اور مختلف پیشہ ورانہ ملاقاتوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
یہ پیش رفت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان اور امریکہ خطے میں بحری سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں

متعلقہ پوسٹ