اسلام آباد () فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق بعض عناصر نے تاریخ میں توسیع کی افواہوں کو حالیہ سیلاب سے بھی جوڑنے کی کوشش کی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جو متاثر نہیں ہوئے، اور ان کے پاس ریٹرن جمع کرانے کے لیے مناسب وقت موجود رہا ہے۔ایف بی آر نے عوام پر زور دیا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بروقت ریٹرن فائل کر کے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں
متعلقہ پوسٹ
ہوٹلوں اور ریستوراں میں بلا تعطل گیس فراہمی کے لیے ہائی کورٹ پہنچی بنگلورو ہوٹلز ایسوسی ایشن
کرناٹک ہائی کورٹ نے بنگلورو ہوٹلز ایسوسی ایشن اور چار دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کمرشل گیس سلنڈروں کی فراہمی کے حوالے سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق پورے ریاست میں روزانہ صرف ایک ہزار کمرشل ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے…
آبنائے ہرمز کا مستقبل: ایران اور عمان نے مشترکہ کمیٹی قائم کردی
تہران/مسقط — خلیج فارس کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے متعلق اہم فیصلے کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق تمام فیصلے ایران اور عمان کی خودمختاری اور سمندری…
سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں، حماد اطہر 9 مئی 2023…
اسلام آباد: عورت مارچ پر پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر عورت مارچ نہ ہونے دیا اور درجنوں مرد اور خواتین سماجی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی حکام کی جاری کردہ فہرست، جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، کے مطابق اب تک 27 مردوں اور 34 خواتین کو حراست میں لیا…
امریکہ ایران مکالمہ پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریش نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان مکالمے کی راہ ہموار کرنے اور ثالثی کے کردار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، اس کے بعد ہونے والی جنگ…
"حکومت کا ساتھ محبت نہیں، مجبوری میں دے رہے ہیں”: گورنر پنجاب
لاہور – گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت موجودہ حکومت کو مجبوری میں سپورٹ کر رہی ہے نہ کہ حقیقی رضامندی سے، جبکہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے،…

