ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلے

IMG 20260201 WA1783


پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جہاں تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث سہولت کار بھی افغان شہری تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق حملے کے بعد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو بیرونِ ملک سے معاونت حاصل تھی، اور سہولت کاری کا نیٹ ورک افغانستان سے جڑا ہوا تھا۔
تفتیشی اداروں کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم شواہد اور معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ