لاہور — پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زبان، الفاظ اور لہجہ بالکل مناسب نہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مریم نواز کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی بھی ہیں،۔آپ کے منہ سے نکلے ہوۓ الفاظ مسلم لیگ ن کے الفاظ ہیں اس لیے انہیں اپنے طرزِ بیان میں شائستگی اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عوامی نمائندوں کو ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو اپنانا چاہیے تاکہ سیاسی ماحول میں تلخی کم ہو اور عوام کو مثبت پیغام ملے۔
