لوئر دیر میں دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار شہید، 13 زخمی

FB IMG 1757664086592 1



پشاور/لوئر دیر: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔
واقعہ جمعرات کو سرباندا نامی علاقے میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی اہلکار علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ اسی دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے بعد جھڑپ شدید ہوگئی اور ایک ایف سی اہلکار تاحال لاپتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز مزید تیز کر دیے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ