پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، دہشت گردی کے واقعات فوری طور پر بند ہوں گے

FB IMG 1760861781638


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق اس معاہدے کے تحت افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور سرزمین کے احترام پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن ہمسائیگی کے اصول پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے۔
وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کے بعد سرحدی کشیدگی میں کمی آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئے اعتماد کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے

متعلقہ پوسٹ