ایران کا الزام: امریکہ نے مہلک حملوں میں مصنوعی ذہانت استعمال کی

ghulam hussain darazi d

نیویارک: ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران پر مہلک حملوں کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا۔ ایران نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کرے۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر غلام حسین درزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران جدید اے آئی نظام استعمال کیے، جن کی مدد سے اہداف کی نشاندہی، انہیں ترجیحی بنیادوں پر منتخب کرنے اور حملوں کے لیے درست ٹھکانوں تک پہنچنے کا کام لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ جدید ٹیکنالوجی اور نہ ہی نجی کمپنیوں کی شمولیت امریکہ یا اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر جواب دہی سے بچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق ایران جنگ اور دیگر تنازعات میں فوجی کارروائیوں کے دوران اے آئی کے بڑھتے استعمال سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ فوجی مقاصد کے لیے اے آئی کے استعمال کی نگرانی اور نظم و نسق کے لیے اقوامِ متحدہ کی قیادت میں ایک مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ