افغان حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، ٹی ٹی پی کے تمام چیلے کابل میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف

FB IMG 1762934396929


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تمام چیلے کابل میں بیٹھے ہیں اور افغان حکومت ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، مگر افغانستان کی سرزمین آج بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اس حوالے سے عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

متعلقہ پوسٹ