اسلام آباد (فائزہ یونس وائس آف جرمنی) قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کثرتِ رائے سے منظور کر لی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ترمیمی بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بل کو جلد بازی میں پیش کیا گیا اور اپوزیشن کو اس پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب حکومتی وزراء نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صوبائی ہم آہنگی اور آئینی اداروں کی فعالیت بہتر کرنے کے لیے ناگزیر تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت آئین و قانون کے مطابق پارلیمانی روایات کا احترام کرتی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کو مشاورت کے لیے ہر فورم پر موقع دیا جائے گا، مگر قانون سازی کا عمل ملک کے مفاد میں جاری رہے گا


