وفاقی وزیر صحت کی ADB وفد سے ملاقات، ویکسین پالیسی اور ہیلتھ اصلاحات پر تبادلہ خیال

FB IMG 1763736801994




اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں ویکسین پالیسی، یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) اور وزارتِ صحت کے مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر نے وفد کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی اقدامات، مستقبل کے وژن، اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ویکسین کی مقامی پیداوار، ترسیل کے مؤثر نظام، اور بنیادی صحت کے ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
ADB وفد نے پاکستان کے صحت کے شعبے میں جاری تعاون کو برقرار رکھنے اور مستقبل میں مزید منصوبوں میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی

fb img 17637367845072386933832364010783
وفاقی وزیر صحت کی ADB وفد سے ملاقات، ویکسین پالیسی اور ہیلتھ اصلاحات پر تبادلہ خیال 3

متعلقہ پوسٹ