پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ, فوری اطلاق کر دیاگیا

news 1764615064 7025


(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 2.70 درہم (206 پاکستانی روپے) فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق نئی قیمتیں نافذ ہوچکی ہیں۔ سپر 98 پیٹرول میں 5 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 2.58 درہم (197 پاکستانی روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر 2.85 درہم (218 پاکستانی روپے) فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس میں تقریباً 14 روپے کا اضافہ شامل ہے۔

news 1764615064 6858





Source link

متعلقہ پوسٹ